ابنا: طرابلس لوکل کونسل کے سربراہ سادات بدري نے اپنے ايک بيان ميں کہا ہے کہ پارليمنٹ کے منظورکردہ قانون کي ستائيسويں اور ترپنويں شق پر عملدرآمد کرتے ہوئے مسلح گروہوں کو شہر سے نکالنے کے لئے حکومت کے پاس دو ہفتے کا وقت ہے - انہوں نے کہا کہ اگر حکومت مقررہ مدت کے اندر دارالحکومت کو مسلح گروہوں سے پاک کرنے ميں ناکام رہي تو شہر کے عوام سيول نافرماني کي تحريک شروع کرنے ميں حق بجانب ہونگے- طرابلس شہر کے عوام نومبر کے وسط سے دارالحکومت ميں مسلح گروہوں کي سرگرمياں روکنے ميں حکومت کي ناکامي کے خلاف مظاہرے کررہے ہيں اور گزشتہ دنوں مسلح گروہوں سے وابستہ افراد نے مظاہرين پر فائرنگ کردي تھي جس ميں درجنوں افراد ہلاک اور زخمي ہوگئے تھے -اس واقعے کے بعد طرابلس سے مسلح گروہوں کے نکالنے کے مطالبے ميں شدت آگئ ہے......../169
30 نومبر 2013 - 20:30
News ID: 485090
طرابلس کي لوکل کونسل نے ليبيا کي حکومت کو تمام مسلح گروہوں کو دارالحکومت سے باہر نکالنے کے لئے دو ہفتے کي مہلت دي ہے -